ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: فرقہ وارانہ فساد کے لئے کانگریس ذمہ دارنہیں : سنگھ پریوار اور پی ایف آئی کے درمیان جاری سنگھرش ہے

منگلورو: فرقہ وارانہ فساد کے لئے کانگریس ذمہ دارنہیں : سنگھ پریوار اور پی ایف آئی کے درمیان جاری سنگھرش ہے

Tue, 11 Jul 2017 21:19:47    S.O. News Service

منگلورو:11/جولائی (ایس اؤنیوز) دکشن کنڑا ضلع میں فرقہ وارانہ فساد کے لئے کانگریس وجہ سبب نہیں ہے، بلکہ یہ سنگھ پریوار اور پی ایف آئی تنظیموں کے درمیان جاری سنگھرش ہے، ضلع کے باشعور عوام اس سے اچھی طرح واقف ہیں ، اسی طرح مرکزی وزیر سدانند گوڈا بھی معلوم ہے، لیکن وہ عوام کو غلط راستے پر لے جانے والے بیانات دے کر کانگریس پارٹی کے سر تھوپنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دکشن کنڑا ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدر ہریش کمار نے کیا۔

اس سلسلے میں پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ حالات کی سچائی کو جان کر سدانند گوڈا مرکزی حکومت کو رپورٹ سونپیں اور اپنی سچائی کو وہ ثابت کریں ،اور ہریش کمار نے مرکزی وزیر سے سوال کیا کہ وہ ضلع میں رکن اسمبلی ، رکن پارلیمان ، سابق وزیر اعلیٰ ، مرکزی وزیر کے عہدوں پر فائز رہتے ہوئے انہوں نے ضلع کے لئے کیا کیا ہے ؟ ۔

اگر مرکزی وزیر کو اپنے ضلع کے متعلق پیار ہوتا، ہمدردی ہوتی تو امن قائم رکھنے کی اپیل کرتے ، فرقہ وارانہ فساد کے لئے ذمہ دارافراد کونصیحت کرتے اور ضلع میں امن کو بحال کرنےکی کوشش کرتے۔ لیکن انہوں نے ان سب کو چھوڑ کر جلتی آگ پر تیل چھڑکنے کاکام کرنے کا الزام لگایا۔ ضلع میں امن کو بحال رکھنے کے لئے وزیر اعلیٰ ، ضلع کے وزراء، ارکان اسمبلی اور پارٹی کارکنان کی دین ہے ، فساد کے لئے کسی طرح بھی ذمہ دار نہ ہونےو الوں پر الزام عائد کرنا ایک اہم عہدے پر فائز رہنے والوں کو زیب نہیں دینےکی بات پریس ریلیز میں ہریش کمار نےکہی ہے۔


Share: